ہمت نگر، (پی ٹی آئی)گجرات کے ہمت نگر میں میونسپل حکام نے غیر قانونی ڈھانچوں کو گرانے کےلئے تجاوزات مخالف مہم شروع کی ہے۔ شہر میں اس ماہ کے اوائل میں رام نومی پر فرقہ وارانہ فساد بھڑک گیا تھا۔ حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ سابر کانٹھا کے ہمت نگر شہر میں چھپریا علاقے میں تجاوزات کو ہٹانے کےلئے بلڈوزروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال واگھیلا نے کہا کہ ’میونسپل کارپوریشن نے چھپریا علاقے میں تجاوزات ڈھانے کا کام شروع کر دیا ہے، یہ مقام اس جگہ کے نزدیک ہے، جہاں رام نومی پر فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا۔ علاقہ میں خاطر خواہ سکیورٹی انتظام کیا گیا ہے۔‘ واضح رہے کہ 10 اپریل کو چھپریا علاقے میں تشدد ہوا تھا۔
گجرات:رام نومی پر تشدد کے بعد بلڈوزر کا استعمال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS