وڈودرا: گجرات میں وڈودرا ضلع کے ساولی علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ گوکل واٹیکا سوسائٹی کی رہنے والی شلپا بین وی دربار(25) نے کسی وجہ سے اپنے ہی گھر میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ اس کی موقع پر ہی موت
ہوگئی۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر اس کی پھندے سے لٹکی لاش آج صبح اس کے گھر سے برآمد کی گئی۔ وہ گھر میں کرائے پر اکیلی رہتی تھی اور ساولی تھانے میں تقریباً
تین سال سے تعینات تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس معاملہ درج کرکے جانچ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کھیڑا ضلع کے ڈاکور علاقے میں ایک دیگر پولیس کانسٹیبل نے کسی وجہ سے پولیس لائن کے مکان میں کل صبح پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
وڈودرا میں خاتون کانسٹیبل نے کی خودکشی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS