قصوروار پولیس اہلکار بخشے نہیں جائیں گے

0

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے 1984کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 186 معاملوں کی تفتیش کرنے والے جسٹس ایس این ڈھینگرا کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی سفارشات کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بدھ کو بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس این ڈھینگرا کی قیادت والی خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی بنیاد پر لاپرواہی کے قصوروار پولیس والوں پر کارروائی کی جائے گی۔مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ کو بتایاکہ ’ہم نے جسٹس ڈھینگرا کی قیادت والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی بنیاد پر کارروائی ہوگی‘۔ فسادات کے 186بند معاملوں کا جائزہ لینے والی ایس آئی ٹی نے رپورٹ دی ہے کہ زیادہ تر معاملوں میں نچلی عدالت سے مقدمہ خارج ہونے کے بعد اپیل دائر نہیں کی گئی۔اس میں جانچ افسروں کا رول مشتبہ ہے۔ عدالت نے عرضی گزاروں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ بند مقدموں کی اپیل داخل کرنے کےلئے پولیس میں درخواست دیں۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ہی ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔کل 186معاملوں کو پولیس یا الگ الگ ایجنسیوں نے بند کردیاتھا۔کچھ فسادات متاثرین کی جانب سے عرضی داخل کرکے کہا گیاتھا کہ ثبوتوں اور حقائق کے جانچ بغیر معاملوں کو بند کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی الزام لگایا گیا کہ پولیس اور دیگر جانچ کرنے والی ایجنسیوں نے صحیح سے بیان بھی درج نہیں کئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS