مال اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن ستمبر میں 95,480 کروڑ روپے رہا جو رواں مالی سال میں اب تک کسی ایک ماہ میں کیا گیا سب سے زیادہ جی ایس ٹی کلیکشن ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو اس کی جانکاری دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ستمبر 2020 کا جی ایس ٹی کلیکشن گزشتہ سال کے اس مہینہ کے کل جی ایس ٹی کلیکشن سے 4 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال ستمبر میں سال بھر پہلے کے مقابلے مال کی درآمد سے جمع شدہ ٹیکس 102 فیصد اور گھریلو لین دین (سروسز کی درآمد سمیت) سے ریونیو کلیکشن 105 فیصد رہا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’ستمبر 2020 کے مہینہ میں مجموعی جی ایس ٹی ریونیو 95,480 کرور روپے رہا۔ اس میں مرکزی جی ایس ٹی 17,741 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی 23,131 کروڑ روپے، یونیفائڈ جی ایس ٹی 47,484 کروڑ روپے (مالی کی درآمد سے حاصل 22,222 کروڑ روپے سمیت) اور ضمنی ٹیکس 7,124 کروڑ روپے (مال کی درآمد پر جمع شدہ 788 کروڑ روپے سمیت) رہا۔‘
اس سے قبل رواں مالی سال کے دوران جی ایس ٹی سے حاصل ریونیو اپریل میں 32,172 کروڑ روپے، مئی میں 62,151 کروڑ روپے، جون میں 90,917 کروڑ وپے، جولائی میں 87,422 کروڑ روپے اور اگست میں 86,449کروڑ روپے رہا تھا۔ سرکار نے معمول کے نمٹارہ کے طور پر یونیفائڈ جی ایس ٹی سے مرکزی جی ایس ٹی کو 21,260 کروڑ روپے اور ریاستی جی ایس ٹی کو 16,997 کروڑ روپے دیے۔ معمول کے نمٹارہ کے بعد ستمبر 2020 میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکاروں کے ذریعہ حاصل کردہ کل ریونیو مرکزی جی ایس ٹی کے لیے 39,001 کروڑ روپے اور ریاستی جی ایس ٹی کے لیے 40,128 کروڑ روپے رہا۔
ستمبر میں جی ایس ٹی کلیکشن 95,480 کروڑ روپے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS