مالدہ میں ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی ۔کانگریس کا قلعہ منہدم

0
Image: Deccan Herald

کلکتہ: (یواین آئی)مالدہ ضلع کا شجاع پور اسمبلی حلقہ جہاں سے کانگریس کے سینئر لیڈر غنی خان چودھری کی سیاست شروع ہوئی تھی اور گزشتہ 50سال سے یہ سیٹ کانگریس اور غنی خان چودھری کے خاندان کی سیٹ تھی ۔مگر ممتا بنرجی کی لہر میں اس مرتبہ غنی خان چودھری کے بھتیجے عیسی خان چودھری محض 7781ووٹ حاصل کرسکے اور ترنمول کانگریس کے امیدوار عبد الغنی 50ہزار سے زاید ووٹ حاصل کیا ہے ۔
کسی بھی سیاسی تجزیہ کار کو مالدہ کے شجاع پور حلقے میں ایسی توقع نہیں تھی۔ تاہم ، ترنمول کے رہنماؤں نے پہلے ہی اس کی پیش گوئی کی تھی۔ ترنمول کے لیڈروںنے کہا تھا کہ اس بار سوجا پور کے عوام دونوں ہاتھوں سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ووٹ دیں گےاور ایسا ہی ہوا ہے۔شجاع پور سے کانگریس اور غنی خان چودھری کے خاندان کے فرد کا ہار جانا اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے ۔عیسی خان چودھری نے کہاکہ وہ عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں ۔
یہاں سے بی جے پی نے مسلم امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا تھا۔انہیں محض 6فیصد ووٹ ملے ہیں ۔جب کہ انڈین سیکولر فرنٹ جو ریاست کے دیگر حصوں میں کانگریس کی حلیف جماعت ہے نے یہاں سے امیدوار دیا تھا۔
مالدہ کی 9سیٹوں میں سے 8پرترنمول کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔2019کے لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ بی جے پی کو ملا تھا اور مالدہ شمال کی سیٹ پر جیت حاصل کی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS