سرکاری ملازمین  کے ڈی اے پر پابندی کا فیصلہ حکومت فورا واپس:اکھلیش یادو

0

لکھنؤ:سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر ملازمین کا استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین اور سبکدوش ملازمین کو
ملنے والے مہنگائی بھتے پر لگائی گئی روک کے فیصلے کو فورا واپس لینا چاہئے۔
یادو نے کہا کہ افسران اور ملازمین اپنی جان پر کھیل کر عام دنوں سے کئی گنا زیادہ کام کررہے ہیں۔ وہیں پنشن پر منحصر رہنے والے عمر رسیدہ افراد کے لئے یہ
فیصلہ کافی مہلک ہے۔
ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا" سرکاری ملازمین  کے ڈی اے پر پابندی کا فیصلہ حکومت فورا واپس لے۔ایک طرف بغیر چھٹی کے افسران۔ملازمین اپنے جان
خطرے میں ڈال کر عام دنوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ کام کررہے ہیں تو دوسری طرف حکومت ان کی حوصلہ شکنی کررہی ہے۔پنشن پر انحصار کرنے والے بزرگوں
کے لئے تو یہ اور بھی مہلک فیصلہ ہے"۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے مالی انتظام کے طور پر حکومت نے پہلی جنوری 2020 تا 30 جون 2021 تک ملازمین کے مہنگائی بھتے(ڈی
اے)کے اضافے پر روک لگا دی ہے۔اس دوران ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے ڈی اے میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائےگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS