نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے کورونا مریضوں کے لئے اسپتال کم پڑ رہے ہیں اور دہلی حکومت کورونا کی اس جنگ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے جس سے آنے والے وقت میں بحران اور گہرا جائے گا۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے اتوار کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا کس طرح سے پیرپھیلا رہا ہے،اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت مریضوں کی شرح دہلی میں سب سے زیادہ ہے اوراس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح سب سے کم ہے۔دہلی حکومت نے اس وبا سے لڑنے کی کوئی تیاری نہیں کی ہے،اس کی پول دہلی کے اسپتالوں کی صورتحال نے کھول دی ہے۔
دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ڈاکٹر مہیش شرما کمیٹی کا اندازہ ہے کہ 15 جولائی تک قومی دارالحکومت میں ایک لاکھ 90 ہزار لوگ کورونا مثبت ہوں گے جن کے علاج کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رفتار سے بڑھ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے 15جولائی تک دہلی میں 42000 بستر کورونا مریضوں کے لئے ضروری ہے جب کہ آج صرف 8600 بستر دستیاب ہیں۔
ماکن نے کہا کہ ڈاکٹر شرما کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہلی میں اس وقت کورونا مریضوں کے لئے 1700 وینٹی لیٹر بستر ہونے چاہئے جب کہ یہ تعداد محض چار سو ہے اور 15 جولائی تک ایسے بستر کی تعداد 10500 ہونے چاہئے۔حکومت کو بتانا چاہئے کہ وہ اس ضرورت کو کس طرح پوری کر پائے گی۔ یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی، تلنگانہ اور مغربی بنگال حکومت کورونا کو لے کر عالمی ادارہ صحت-ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
کورونا کے ساتھ نمٹنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے: کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS