این آرسی پر سرکار کا بڑا فیصلہ، فیصلے کی تفصیلات کے لیے خبر حاضر

0
Image: INDIA Tv

نئی دہلی:(ایجنسی) فی الحال قومی سطح پر این آر سی کروانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ معلومات حکومت نے لوک سبھا میں دی۔ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نکھل کھڈسے نے پوچھا کہ کیا حکومت نے ایک الگ این آر سی کی تجویز دی ہے تاکہ شیڈول قبائل کا ایک ڈیٹا تیار کیا جا سکے۔ اس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ آج تک حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کے انعقاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ این آر سی کے تئیں مرکزی حکومت پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی اس پورے معاملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ آسام کے دوران واضح کیا تھا کہ CAA اور NRC کا ہندو مسلم تقسیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کچھ لوگ ان دونوں معاملات کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شہریت قانون کی وجہ سے کسی بھی مسلمان کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS