نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کے روز کہا کہ لداخ میں ہند۔ چین سرحد پر شہید ہوئے جوانوں کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری اور دیگر امداد دی جانی چاہئے۔
مایاوتی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لداخ میں سرحد کی حفاطت کرتے ہوئے جوانوں نے اپنا قرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کی عظیم قربانی دی۔ پورے ملک کو اس پر فخر ہے لیکن یہ بات یہاں ختم ہونی نہیں چاہئے،ان کے گھر والوں کی پوری مدد کی جانی چاہیے اور مقررہ وقت کے دوران ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جانا چاہیے۔’’وزئراعظم کا یہ کہنا کہ ’وہ مرتے مارتے مارتے مرے ہیں‘ان کی بہادری اور شہادت کو پورے ملک کی جانب سے دلی خراج عقیدت ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ اب مرکز اور ریاستی حکومتوں کا خاص فرض بنتا ہے کہ وہ ان کے کنبے کو تین ماہ کے دوران ہی مدد اور کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری ضرور دے۔‘‘
مایاوتی نے کہا کہ ’’ملک کی آن بان اور شان کے لئے چینی فوج کے ساتھ لڑائی میں اپنی جان قربان کرنے والے 20 بہادر فوجیوں کے گھروں میں ماتم کا منظر کافی اندوہناک ہے۔ جوانوں نے اپنا قرض اس طرح ادا کیا جس پر کنبے اور ملک کو فخر ہے۔ انہیں گلہائے عقیدت نذر۔ پورا ملک متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت لداخ میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دے: مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS