حکومت اعتماد بحالی کے لیے کام کرے: مایاوتی

0

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ وکاس ڈوبے کے واقعہ کی آڑ میں اتر پردیش حکومت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور اعتماد بحالی کی سمت میں بڑھنا چاہیے۔
محترمہ مایاوتی نے ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ اتر پردیش حکومت کو اب وکاس دوبے واقعہ کی آڑ میں بلکہ عوامی اعتماد بحالی کے لیے بی وثوق حقائق کی بنیاد
پر کارروائی کرنی چاہیئے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے جس سے برہمن سماج کو خوف، دہشت اور عدم تحفظ کا احساس ہو۔
انہوں نے کہا ، "بی ایس پی کا خیال ہے کہ کسی غلط شخص کے جرم کی سزا کے طور پر اس کے پورے معاشرے کو اذیت نہیں دی جانی چاہئے اور اسے کٹہرے
میں نہیں کھڑا کرنا چاہئے"۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ کانپور پولیس قتل کی واردات کے مجرم خونخواروکاس دوبے اور اس کے حواریوں کے جرم کے بارے میں اس کے سماج میں جو خوف
اور دہشت کی باتیں زوروں پر ہیں اسے دور کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اترپردیش میں مجرم عناصر کے خلاف مہم چلانے کی آڑ میں چن چن کر دلت، پسماندہ اور مسلم معاشرے کے افراد کو نشانہ بنانا،یہ بھی
بہت کچھ سیاست سے متاثر لگتا ہے جبکہ ان تمام معاملات میں مجموعی طور پر حکومت منصفانہ اور ایماندار ہونا چاہئے تبھی ریاست جرائم سے پاک ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS