نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے تئیں ذمہ دار ہے اور اسے کسان مخالف تینوں قانون واپس لینے کےلئے کسانوں کے مطالبات پورے کرنے چاہئے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کےکئے مارچ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ حراست میں لئے جانے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت پانچ سال کےلئے منتخب کی جاتی ہے اور اسے عوام کا کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے عام شہریوں ،کسانوں اور مزدوروں کے تئیں جواب دہ ہوتی ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے رہنماؤں نے وجے چوک سے راشٹرپتی بھون کےلئے آج مارچ کیا اور قریب دو کروڑ کسانوں کے دستخط والے خط صدر جمہوریہ کو سونپے گئے لیکن انہیں پولیس نے آگے جانے نہیں دیا۔ بعد میں گاندھی سمیت تین رہنماؤں کے وفد کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملنے کی اجازت دی گئی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت کسانوں کے تئیں ذمہ دار،کسانوں کا مطالبہ تینوں قوانین واپس لئے:پرینکا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS