حکومت جین مقامات کو سیاحتی علاقہ بنانے کے فیصلے کو ردکرے: کانگریس

0

نئی دہلی، 5 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے جھارکھنڈ میں سمید شیکھر جی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کی مخالفت کرنے والی جین کمیونٹی کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس کمیونٹی کے جذبے کے ساتھ ہے اور حکومت کو اس کے جذبے کے مطابق قدم اٹھاناچاہئے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت جین تیرتھ استھل کو تجوری بھرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں جھارکھنڈ حکومت نے شیکھرجی پہاڑی علاقے میں پارس ناتھ پہاڑی ترقیاتی منصوبہ بنایا جس میں ہیلی پیڈ، تھیم پارک، ٹورسٹ ریسپشن سینٹر، کار پارکنگ وغیرہ کی تعمیر کی جانی تھی۔ اس سلسلےمیں تحریک چلی تو 2018 میں شیکھرجی پہاڑیوں پر گاڑیوں اور دو پہیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی اور 2019 میں حکومت نے اسے حساس علاقہ قرار دیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں سیاحت کا علاقہ ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں جین مذہبی مقامات کے انتظام کو تبدیل کرکے 900 سال پرانے نظام کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حال ہی میں کچھ انتشار پسند عناصر نے مقدس مقام پر توڑ پھوڑ بھی کی تھی جین کمیونٹی کے لوگوں نے اس کی مخالفت کی تو حکومت نے تحریک کی آواز کو دبانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ جین برادری کے جذبات کو دبانے کے لیے مسلسل قدم کیوں اٹھائے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ کیا وہ جین کمیونٹی کی تذلیل نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقدس پارس ناتھ پہاڑی اور شیکھر جی پہاڑی کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینا چاہئے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS