معیشت کے حوالے سے مرکزی حکومت کی چہار جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامی کی وجہ سے معیشت کو برباد کر دیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "وعدہ تیرا وعدہ۔ 2 کروڑ روزگار ہر سال، فصل کا دوگونا دام، اچھے دن آئیں گے، میک ان انڈیا ہوگا، معیشت پانچ ہزار ارب ڈالر کی ہوگی۔ کیا کسی وعدے پر حساب ملے گا؟
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ جی ڈی پی ساڑھے چار فیصد ہوگئی ہے۔سارے وعدے جھوٹے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے اپنی ناکامی کی وجہ سے معیشت کو برباد کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS