نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کو کسان اورمزدورمخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں کسانوں کے لئے تین سیاہ قانون بنانے کے ساتھ ہے اس نے مزدوروں کے مفادات کو نظرانداز کرکے ان کا استحصال کرانے والے تین بل بھی پاس کرائے گئے۔
کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق مرکزی لیبر وزیر ملک ارجن کھڑگے، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑااور کانگریس سے تعلق رکھنے والے مزدورتنظیم انٹیک کے چیئرمین ڈاکٹر سنجیو ریڈی نے سنیچر کو یہاں مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مزدوروں سے متعلق جو تین بل پارلیمنٹ میں پاس کرائے ہیں ان میں مزدوروں کے مفادات کو پوری طرح سے نظرانداز کیا گیا ہے اور کام کی شرائط اور دیگر سہولتوں پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ یہ تینوں قوانین مزدوروں کا استحصال کرنے اور صنعت کاروں کے مفادات میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تینوں قوانین کو حکومت جس طرح سے پاس کرنا چاہتی تھی اس نے ویسا ہی کیا اور اپنی خواہش کے مطابق قانون بنایا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے کسی سے صلاح وشورہ کئے بغیر ان بلوں کو پاس کرکے مزدوروں کے استحصال کا فیکٹری مالکوں کو اختیار دے دیا ہے۔
کھڑگے نےکہا کہ انہیں تعجب ہورہا ہے کہ ان قوانین میں جب اتنی خامیاں ہیں تو بی جے پی سے متعلق مزدور تنظیم اس کی مخالفت میں آواز کیوں نہیں اٹھارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت نے جب بھی ان قوانین میں تھوڑا بہت تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو اس سلسلے میں مزدورتنظیموں سے صلاح ومشورہ کیا گیا لیکن اس مرتبہ حکومت نے کسی سے کوئی مشورہ کئے گئے ان بلوں کو پاس کرایا ہے اور اپنی خواہشات کا ثبوت پیش کیا ہے۔
کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ مزدوروں کے خلاف ہے اوراس کے خلاف ہر پارٹی کو آواز اٹھانی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ’’جب ہم آواز اٹھائیں گے تبھی حکومت اس کے بارے میں سوچے گی۔‘‘
انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت صرف کارپوریٹ کمپنیوں کی سنتی ہے، مزدوروں کی نہیں سنتی ہے اور اب مزدور مخالف قانون بنانے کے بعد مزدور تنظیموں کی بھی نہیں سنے گی اور ان تنظیموں کو بولنے بھی نہیں دے گی۔
کھڑگے نے کہا کہ مزدوروں کے مفادات کے لئے لڑنا ضروری ہے۔ کسان آج جس طرح سے سڑک پر اترآیا ہے ویسے ہی ہرمزدوروں کو سڑک پر آکراپنی باتیں لوگوں کے سامنے رکھنی ہوگی۔ بالخصوص ان تینوں قوانین کے بارے میں ہر جگہ بات کرنی ہوگی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت نے نہ صرف کسانوں بلکہ مزدوروں کے استحصال کا قانون بھی لے کرآئی: کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS