واشنگٹن: گوگل نے امریکی مائیکروبلاگننگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ’پارلر‘کے موبائل ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔
گوگل کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی ٹویٹر کے بجائے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ’دی ورج‘کو بیان دیتے ہوئے گوگل نے کہا،’ہم اس موبائل ایپ پر مسلسل ڈالے جانے والے پوسٹ سے آگاہ ہیں جو امریکہ میں تشدد کو مزید بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ ایپ پر تحریری مواد کے بارے میں مناسب بحث ہو سکتی ہے،حالانکہ ایک ایپ سے تشدد سے متعلق پورے پوسٹ کو فوراً ہٹانا مشکل ہے۔
امریکہ میں جاری تشدد کے سبب عوامی سلامتی کو خطرے کے مد نظر ہم پلے اسٹور سے اس ایپ کو اس وقت تک ہٹا رہے جب تک تشدد سے متعلق پوسٹ کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا‘۔
گوگل نے امریکی سوشل نیٹ ورکنگ سروس’پارلر‘کا موبائل ایپ پلے اسٹورسے ہٹایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS