نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز امریکہ کے ٹکنالوجی سیکٹر کی بڑی کمپنی الفابیٹ اینکارپوریشن اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) سندر پچائی سے ہندوستان میں کسانوں اورنوجوانوں نیزکاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کے تناظرمیں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں گفتگو کی۔
نریندر مودی نے آج صبح ٹویٹر پر سندرپچائی سے اپنی گفتگو کے بارے میں اطلاع دی۔
مودی نے لکھا کہ “میں نے آج صبح سندر پچائی سے بہت معنی خیز گفتگو کی۔ ہم نے مختلف سیاقوں خصوصا کسانوں،نوجوانوں اورکاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کے بارے میں بامعنی بات چیت کی"۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS