گوا میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے پہلی موت ہوئی ہے۔ریاست کے وزیر صحت وشوجیت رانے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
رانے نے بتایا کہ کورونا متاثر 85سالہ بزرگ خاتون کی موت ہوئی ہے۔مورلیم کی رہنے والی یہ خاتون انفیکشن کے علاج کےلئے اسپتال میں داخل تھیں۔
وزیرنے ریاست کے شہریوں سے کہا،’’میں سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریاستی حکومت انفیکشن سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلئے ہرممکن قدم اٹھا رہی ہے۔‘‘
گوا کے صحت ڈائریکٹوریٹ کے اتوار تک کے اعدادو شمار کے مطابق ریاست میں وائرس کے کُل 818 معاملے آچکے ہیں۔ان میں سے 683 ایکٹو کیسز اور135 ٹھیک ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS