گوا: پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، نو لاکھ روپے کی منشیات سمیت23 گرفتار

    0

    گوا پولیس نے اتوار کی صبح شمالی گوا کے ساحلی گاؤں واگاٹور میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور یہاں ریو پارٹی کررہے غیر ملکی شہریوں سمیت 23لوگوں کو نو لاکھ روپے کے منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
    پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ہوٹل میں ریو پارتی چل رہی ہے۔اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کوکین،ایم ڈی ایم اے،گولیاں اور چرس برآمد کی۔پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے وقت میں پارٹی کا انعقاد کرنے اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی خلاف ورزی  کرنے کے الزام میں انعقاد کرنے والوں اور اس میں شامل ہونے والے لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔
    اس دوران گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی)نے اس واقعہ کے سلسلے میں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کی مذمت کی ہے اور ریاست میں ایک کل وقتی وزیر داخلہ کا مطالبہ کیا ہے۔
    جی ایف پی لیدر اور ریاست کے سابق وزیر ونود پالیکر نے کہا،’’میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ریاست کے ساحلی علاقوں میں ریو پارٹیاں چل رہی ہیں۔مقامی پولیس اہلکاروں کو رشوت دی جاتی ہے۔ریاست کو کل وقتی وزیر داخلہ کی ضرورت ہے کیونکہ وزیراعلی پرمود ساونت کی توجہ کان کنی صنعت پر ہے۔وزیراعلی ریاست میں جرائم پر لگام لگانے میں ناکام ہیں۔ لوبووزیر داخلہ کے طورپر بہتر کام کرسکتے ہیں۔
    یوا

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS