وزیر اعظم کو دیں مشورہ،نمبر جاری

0

نئی دہلی ،(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے لیے تجاویز دینے کے لئے کہا ہےْ۔ من کی بات کو رواں ماہ 26 ستمبر کو نشر کیا جائے گا اور یہ پروگرام کی 81 ویں قسط ہوگی۔ ’من کی بات‘ کے آئیڈیاز نمو ایپ اور مائی گوو ایپ پر درج کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی فون نمبر 1800117800 پر بھی یہ پیغام ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے جمعرات کو کہا ’’اس ماہ کی من کی بات کے لیے بہت سی دلچسپ تجاویز موصول ہو رہی ہیں ، جس کی نشریات 26 تاریخ کوہونی ہے۔ نمو ایپ اور مائی گو ایپ پر اپنے خیالات شیئر کرتے رہیں یا 1800117800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کرائیں۔
واضح رہے کہ ہر مہینے کے آخری اتوار کو وزیر اعظم من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات لوگوں کے ساتھ مشترک کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS