گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات کی پولنگ آج ہوئی۔ گریٹر حیدرآباد کے 9101 پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا عمل مکمل ہوا۔ جی ایچ ایم سی کے 150 ڈیویڑنس میں 1122 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں ٹی آر ایس کے 150‘ بی جے پی کے 149‘ کانگریس کے 146‘ تلگودیشم کے 102‘ مجلس کے 51‘ سی پی آئی کے 17‘ سی پی ایم کے 12 اور باقی آزاد امیدوار کی تعداد 487 ہے۔ سب سے زیادہ پرانا شہر کے جنگم میٹ بلدی ڈیویڑن میں 20 امیدوار ہیں جبکہ سب سے کم تین امیدوار 5 ڈیویڑنس میں میدان میں ہیں جن میں اوپل‘ بارکس‘ جیڈی میٹلہ‘ نواب صاحب کنٹہ اور ٹولی چوکی شامل ہیں۔پولنگ کے لئے تقریباً 50 ہزار اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس مرتبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 سال سے زائد عمر کے افراد‘ معذورین اور کورونا سے متاثر ہونے والے رائے دہندوں کو پوسٹل بیالٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہرپولنگ اسٹیشن میں پی پی کٹس کی بھی سہولت فراہم کی گئی۔ رائے دہی سے پہلے تمثیلی رائے دہی کاانتظام کیاگیااور صبح 6.55بجے ہرپولنگ بوتھ پر بیالٹ بیاکس کو مہربندکردیا گیا اور 7 بجے سے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوا۔ ہرپولنگ اسٹیشن میں معمرین‘ معذورین کے لئے خصوصی قطار کا اہتمام کیا گیا۔
جی ایچ ایم سی انتخابات،پولنگ کا عمل مکمل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS