اترپردیش میں جرائم پیشہ بدمعاشو ں کے حوصلہ دن بہ دن بلند ہوتے جارہے ہیں وہ بغیر کسی ڈر اور خوف کے واردات کو انجام دیتے ہیں اور وقوعہ سے انتہائی اطمینان کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں ۔ اب ریاست کے ضلع غازی آباد میں منگل کو صنعتکاراجے پانچال کو اغوا کرکے ا نہیں قتل کردیا گیا ۔
پیر کی شام کوحج ہاؤس کے قریب صنعت کار کی کارلاوارث حالت میں کھڑی ہوئی ملی تھی اور آج صبح تھانہ لنک روڈ علاقہ میں ان کی لاش ملی ۔ پیٹ پرپٹائی کے نشانات سے اور تار سے گلا گھونٹ کر ہلاک کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہاہے۔
صنعتکار کی صاحب آباد کے راجندر نگر انڈسٹریل علاقے میں بجلی کی کیبل بنانے کی فیکٹری ہے۔ وہ کل سہ پہرمیں اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS