غازی آباد: اترپردیش کے تقریباً سبھی شہروں سے پر تشدد واقعات کی خبریں مستقل سامنے آرہی ہیں۔ اور پولیس اہلکاروں کی متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی دوران یوپی کے ضلع غازی آباد کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں ضلع غازی آباد کے سرکل افسر راج کمار پانڈے ایک پروگرام میں مسلم طبقے کو نصیحت دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ بزرگوں سے مخاطب ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ ’اپنے بچوں کو بس میں کیوں نہیں رکھ پاتے، یہ لونی آپ کی تھی، آپ کہتے تھے نا۔ جن بچوں کو آپ نے پالا،بڑا کیا، پڑھایا روزگار دیا، وہ آپ کے کیسے نہیں رہے۔ ان بچوں نے آپ کی بات کیسے نہیں سنی، وہ آپ کے بس میں کیسے نہیں تھے‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS