نئی دہلی :فوج کے سربراہ کے عہدہ سے ریٹائر ہوتے ہی جنرل بپن راوت نے آج چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی۔
جنرل بپن راوت آرمی چیف کے طور پر آج تین سال مکمل کرنے کے بعد رٹائرڈ ہوئے۔ اس موقع پر یڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ نازک حالات میں محاذوں پر تعینات فوج بحران کی گھڑی میں ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے۔
جنرل راوت نے روایت کے مطابق رٹائرڈ ہونے سے پہلے آج صبح قومی جنگ یادگاری جا کر وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی کے ساؤتھ بلاک واقع لان میں سلامی گارڈ کا معائنہ کیا۔
جنرل راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے جوان ناقابل رسائی مقامات پر نازک حالات میں محاذوں پر تعینات ہیں ،اور ان کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے ہی فوج بحران کی گھڑی میں ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے۔اور میں ان سب کا شکریہ کرتا چاہتا ہوں۔
’مجھے آپ سے پوری امید ہے سی ڈی ایس صرف ایک عہدا ہے اورہم اکیلے کام نہیں کر سکتے، ٹیم کے ساتھ کام کرنا باقی ہے۔ بپن راوت نام پوری انڈین آرمی کی ایک ٹیم ہے۔ اکیلا آدمی کوئی کام نہیں کرسکتا‘
انہوں نے فوج کے نو منتخب سربراہ منوج نہروانے کو مبارکباد پیش کی۔
فوج ہر کسوٹی پر کھری اتری ہے: جنرل بپن راوت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS