چیف آف ڈفینس اسٹاف بپن راوت نے کووڈ کیمپ کا کیا دورہ 

0

چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت نے دہلی کے نریلا میں واقع کووڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہون نے ڈاکٹروں، والنٹیئرز اور ملٹری میڈیکل ٹیم سے بات چیت کی۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز سے ہندوستانی فوج کی میڈیکل ٹیمیں دہلی کے نریلا کے کووڈ کیمپ میں تعینات کردی گئیں  تھیں۔ یہاں  کووڈ-19 سے متاثر تبلیغی جماعت کے متعدد افراد کو رکھا گیا ہے۔
انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سول اور ملٹری ٹیم کے درمیان کافی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے اور انہوں نے تمام طرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ہندوستانی فوج کی میڈیکل ٹیم میں چار ڈاکٹرز اور آٹھ معاون اہلکار شامل ہیں جو نریلا کے قرنطینہ مرکز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے جب فوج کے ڈاکٹرز کو ملک کی سول ایدمنسٹریشن کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS