جی ڈی پی شرح سال 2020-21 میں منفی رہے گی:آر بی آئی

0

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانتا داس نے حکومت سے 20.97 لاکھ کروڑ روپے مالیاتی پیکیج کے اعلان کے بعد آج میڈیا سے پہلی بار خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی باتیں میڈیا کے سامنے رکھی۔ انہوں نے موجودہ ریپو ریٹ میں0.4 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا حو اس وقت 4.4 ہے اور یہ کم ہو کر 4 فیصد رہے گا۔ 
مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنی تین دن کی میٹنگ میں ریپو ریٹ کے ساتھ ریورس ریپو ریٹ میں بھی کمی کا فیصلہ کیا۔  ریورس ریپو ریٹ  گھٹ کر 3.75 فیصد سے کم ہو کر 3.35 فیصد پر آ گیا ہے۔
آر بی آئی نے بینکوں کے قرض موریٹوریم کو 3 مہینے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی مدت 31 اگست تک کر دی گئی ہے۔ یعنی گاہکوں کو تین مہینے کے لیے اپنے قرض کی ای ایم آئی مزید ملتوی کرنے کی سہولت مل گئی ہے۔
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے اس دوران کہا کہ کورونا بحران سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور مالی سال 21-2020 کے دوران ملک کی جی ڈی پی شرح منفی رہے گی۔ آئندہ وقت میں ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے اور یہ ایک بڑا چیلنج رہے گا۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ان حالت سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آر بی آئی گورنر نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان میں اناج کا پروڈکشن 3.7 فیصد بڑھی ہے۔ اس سال اچھے مانسون کی امید ہے اور اس سے اناج پروڈکشن میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS