کورونا بحران کے درمیان معاشی شعبہ میں بری خبر سامنے آرہی ہے۔ وزارت برائے اسٹیٹسٹکس اینڈ پروگرام امپلیمنٹیشن کے مطابق 19-2018 میں 6.1 فیصد کے مقابلے میں 20-2019 کے دوران جی ڈی پی میں 4.2 فیصد ترقی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
تخمینے کے مطابق ، مالی سال2019-2020 کی چوتھی اور آخری سہ ماہی میں ہندوستان کی تخمینہ شدہ جی ڈی پی 3.1 فیصد رہ گئی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال2019-2020 میں ہندوستان کی جی ڈی پی نمو 4.2, فیصد کے 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی.
رواں ماہ کے آغاز میں ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال2020-21 کی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کردیا جس کی وجہ انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر عائد پابندی ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے اپنے آخری خطاب میں کہا تھا کہ ، "2020-21 میں جی ڈی پی کی نمو منفی رہنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے حصے میں بھی کچھ اضافہ ہو سکتا ہے۔
مالی سال 20-2019 میں ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی 4.2فیصد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS