اسرائیل عرب تعلقات کی بحالی کے لیے غزہ میں جنگ بندی ضروری: بلنکن

0

دوحہ (یو این آئی): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل۔عرب تعلقات کو معمول پر لانے کےلیے غزہ میں جنگ بندی ضروری ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق، بلنکن نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران اسرائیل روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔

بلنکن نے کہا کہ انہوں نے مشرق وسطی میں ملاقاتوں کے دوران وہ غزہ میں بحالی امن کے سلسلے میں مدد گار بننے کی کوشش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عرب -اسرائیل تعلقات معمول پر لانے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوا میں خاتون سی ای او نے اپنے چار سالہ بیٹے کا قتل کر دیا، لاش کے ساتھ گرفتار

بلنکن نے ترکیہ اور یونان کے بعد سعودی عرب،قطر اور اردن سمیت متحدہ عرب امارات کے بھی دورے کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS