ہم متحد ہوکر ہی کورونا سے جیت سکتے ہیں: گوتم گمبھیر

0

نئی دہلی: سابق انڈین کرکٹر اور موجودہ ایم پی گوتم گمبھیر نے کہا ہےکہ لوگ مل کر کورونا وائرس سے لڑ سکتے ہیں اور اس پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت ہند نے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے جو تین مئی تک چلے گا۔ گمبھیر نے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر ضرورت مندوں کی مدد کی ہے اور اپنے ایم پی فنڈ سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔
گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا ’’ہم اس لڑائی میں متحدہوکر ہی جیت سکتے ہیں اور سب سے اہم بات ہے ہدایات پر عمل کرنا۔ اگر ہمیں گھر پر رہنے کےلئے کہا گیا ہے تو ہمیں کسی بھی قیمت پر گھر سے نہیں نکلنا چاہئے۔ ہمارے لئے ہدایات پر عمل کرنا بہت اہم ہے اور اسی میں ملک کی بھلائی ہے۔
انہوں نےکہا ’’اگر ہم مددکی بات کریں تو میری نظر میں  عطیہ دینے کی کوئی حد نہیں ہے۔  اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے ایک روپے بھی چندہ دیتا  ہے تو یہ بڑی مدد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS