گاندھی جی آپ کے لئے ٹریلر ہو سکتے ہیں، ہمارے لئے وہ زندگی ہیں: وزیر اعظم مودی

0

پارلمنٹ میں گزشتہ ہفتے بی جے پی لیڈر اننت کمار ہیگڑے کے مہاتما گاندھی کو لیکر کئے گئے تبصرے پر ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا اور ’مہاتما گاندھی امر رہیں‘ کے نعرے لگائے۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا ’بس اتنا ہی؟ اور کچھ؟ وزیر اعظم کے اس سوال کے چند ہی منٹ بعد کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے جواب دیا ’یہ تو ابھی ٹریلر ہے‘ جس کا جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’آپکے لیئے گاندھی جی ٹریلر ہو سکتے ہیں، ہمارے لئے گاندھی جی زندگی ہیں‘واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں اننت کمار ہیگڑے نے گاندھی کی قیادت میں ہونے والی آزادی کی جدوجہد کو ڈرامہ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS