نئی دہلی: گاندھی خاندان سے ایس پی جی سیکوریٹی واپس لینے کا معامہ سیاسی مدعا بن چکا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن بھی گاندھی خاندان سے ایس پی جی سکیوریٹی واپس لینے کا معاملے موضوع بحث رہا۔
پہلے روز کانگریس کی جانب سے اس معاملے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی گئی۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بدلے کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔
اس معاملے پر بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بی جے پی لیڈر جی وی ایل نرسمہا نے کہا ہے کہ گاندھی خاندان ایس پی جی جلوے بکھیرنے کے لیے لیتی ہے۔ انہیں ملک کے تحفظ کی فکر نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS