روم:20121کا جی20 ممبر ممالک کا اگلاسربراہی اجلاس روم میں 30–31 اکتوبر کو ہوگا۔ اٹلی کے وزیراعظم جوسیپی کونٹے نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
جوسیپی کونٹے نے ٹوئٹرپرلکھا’’جی 20 سربراہی اجلاس 30–31 اکتوبر کو روم میں ہوگا‘‘۔
اٹلی جی 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ بطور کانفرنس چیئراٹلی کانفرنس میں تین’پی‘پر واضح طور پر بات کرے گا جس میں ’پرسن‘،’پلانیٹ‘اور’پروسپریٹی‘شامل ہیں۔
جوسیپی کونٹے نے کہا ’’30–31 اکتوبر کو اطالوی دارالحکومت روم میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں جی 20 رہنما اپنے اپنے عزائم کا ذکر کریں گے‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS