کروڑوں روپے ہڑپنے والی کمپنی کے فرار ڈائریکٹر گرفتار

0

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی الورگیٹ تھانہ پولیس نے کروڑوں روپے ہڑپنے والی ایک کمپنی کے فرار ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ افسر سنیتا گرجر نے بتایا کہ الورگیٹ تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے جس میں بی سی اور ایف ڈی کے نام پر شہر کے ہزاروں افراد کے کروڑوں روپے ہڑپنے کا معاملہ درج ہے۔ اسی معاملے میں کمپنی کے ڈائریکٹر سنجے کوشک (55)گنگا سدن بیچھلاروڈ اجمیر کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ یہ ساتواں ملزم ہے۔ اس سے پہلے کمپنی سے جڑے ایک ہی گپتا خاندان کے 6 اراکین پرمود،وجے ،وکاس،گیتا،کرن گپتا کوپولیس گرفتار کرچکی ہے جو عدالتی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ الورگیٹ علاقے میں فعال رہے ان کمپنی مالکوں نے لوگوں کے کروڑوں روپے جمع کئے تھے اور بعد میں اچانک غائب ہوگئے۔ اس سلسلے میں پیسے جمع کرنے والوں نے کافی دنوں تک ہنگامہ اور مظاہرہ بھی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS