نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو ٹی 20 کرکٹ میں فری لانس کے طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے جو بین الاقوامی کرکٹ کی دوڑ سےباہر سمجھے جاتے ہیں۔ہندستان کے لئے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی 20 کھیلنے والے عرفان نے کہا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) 30 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے کھلاڑیوں پر ہندستانی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لئے غور نہیں کرتا ہے تو انہیں ٹی 20 کرکٹ میں فری لانس کے طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
اس سال جنوری میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 35 سالہ عرفان نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ وہ سب کے سب کھلاڑی جو 30 سال سے زیادہ کے
ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں، بی سی سی آئی کو انہیں غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت دینی چاہئے۔ عرفان سے پہلے ہندستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا نے کہا تھا کہ جن ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاس بی سی سی آئی کے مرکزی معاہدہ نہیں ہیں انہیں غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ابھی تک ہندوستانی کھلاڑیوں کو کسی بھی غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں کھیلنے کی بی سی سی آئی اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ زیادہ تر دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے پاس ایسی کئی لیگ میں کھیلنے کا اختیار ہے۔ عرفان نے کہا کہ اس صورت میں مختلف ممالک میں مختلف سوچ ہے۔مائیکل ہسی نے 29 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے لئے ڈیبو کیا تھا جبکہ کوئی ہندوستانی کھلاڑی 30 کی عمر میں ڈیبو کے بارے میں نہیں سوچ سکتا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ جب تک آپ فٹ ہیں آپ کو اپنے ملک کی طرف سے کھیلنے کے لئے دستیاب رہنا چاہئے۔بائیں ہاتھ کے بہترین آل راؤنڈر اور شاندار بلے باز عرفان نے اپنا آخری ٹیسٹ 2008 میں، آخری ون ڈے 2012 میں اور آخری ٹی -20 بھی 2012 میں کھیلا تھا۔اس کے بعد ان پر ہندستانی ٹیم کے لئے غور نہیں کیا گیا جبکہ اس وقت ان کی عمر 28 سال ہی تھی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
ٹی 20 میں فری لانس کی اجازت دی جائے: عرفان پٹھان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS