لونی (ایس این بی ):ملک بھرمیں یونانی طب اور دیسی علاج کو فروغ دینے والی تنظیم آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی جانب سے ملک سٹی ،25فٹاروڈ،نزدجے ایس کنوینٹ پبلک اسکول گڑھی شبلو ،لونی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔کیمپ میںدہلی کے مشہورحکیم اورڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ تنظیم کے کل ہندنومنتخب قومی صدرپروفیسرحکیم مشتاق احمداورجنرل سکریٹری حکیم سید احمدخان نے خصوصی طورپر شرکت کی اور مریضوں کا علاج کیا۔اس موقع پرتمام مریضوں کو یونانی اور دیسی دوائیں مفت تقسیم کی گئیں ۔
میڈیاسے بات کرتے ہوئے حیدرآباد سے تشریف لائے پرفیسر حکیم مشتاق احمد نے بتایاکہ آل انڈیایونانی طبی کانگریس ملک کی 26ریاستوں میں سرگرم ہے ۔یونانی طب کے فروغ کیلئے تنظیم تعلیمی و تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاداور مفت دوائیں بھی تقسیم کرتی ہے ۔ صدیوں پرانی اور آزمودہ اس طریقہ علاج کا آج بھی کوئی ثانی نہیں ہے ۔باالخصوس آج کے کورونا دورمیں یونانی کا ہرمکسچر،جوشاندہ اورخمیرہ امیونٹی سے بھرپورہے ۔یونانی طبی کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری حکیم سیداحمدخان نے بتایاکہ 10ستمبر کو پانچ سال کے لئے تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا۔انتخاب کے بعدتنظیم کے مشن اور پیغام ’’یونانی اپچارجنتاکے دوار‘‘کے تحت یہ پہلااور افتتاحی پروگرام ہے ۔اس کے بعد ملک بھرمیں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے اوروہاں کے طبی مسائل اورتجاویزسے حکومت کوآگاہ کیاجائے گا۔
اس موقع پر کیمپ میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں نمایاں طورپر ڈاکٹرذکی الدین سابق ڈائریکٹرسی سی آریوایم ،ڈاکٹرشہنازنائب صدردہلی اسٹیٹ،حکیم اعجازاحمداعجازی نائب صدر(فارمیسی)،حکیم عزیربقائی جنرل سکریٹری (فارمیسی)،حکیم محمدمرتضی دہلوی جنرل سکریٹری (فارمیسی ونگ)دہلی ،حکیم عطاء الرحمن اجملی سکریٹری دہلی اسٹیٹ،حکیم نورالدین نمرا فارما،حکیم عابدحسن اسکائی وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS