فرانس نے 24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کردیں

    0

    پیرس:انیسویں صدی میں الجیریا پرفرانسیسی قبضہ کے خلاف لڑنے والے 24 جنگجوؤں کی کھوپڑیاں فرانس نے الجیریا کو واپس کر دیں۔الجیریاکی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدرعبد المجید تبون نے فرانس کی جانب سے کھوپڑیاں بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور بتایاکہ ان میں ایک اسلامی مبلغ امیر عبدالقادر کے اتحادی بھی شامل ہیں جوانیسویں صدی کے وسط میں فرانسیسی افواج کے خلاف جدوجہد میں قبائلیوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے رہے تھے۔
    الجیریا کے صدر نےکہاکہ الجیریا دیگرشہیدوں کی باقیات بھی واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔
    واضح رہے کہ 7 سال کی جنگ کے بعد فرانس نے 1830 میں الجیریا پر قبضہ کرلیا تھا اور 132 سال کی کوششوں کے بعد 1962 میں الجیریا نے فرانس سے آزادی حاصل کی ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS