فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعہ کے روز نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے ایک ٹیچر کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور نے ٹیچر پرچاقوسےحملہ کیاتھا۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پھر اسے گولی مارنی پڑی جس میں وہ مارا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آورنے کانفلانس-سینٹ- ہانورن علاقے میں ایک تعلیمی ادارے کے قریب ایک استاد پر حملہ کیا اور اس کو ہلاک کردیا۔ جس استاد کا قتل کیا گیا تھا وہ اپنے طالب علموں کو اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں پڑھاتا تھا اور اس نے طالب علموں کو پیغمبر محمد کے کارٹونز بھی دکھائے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ جس شخص نے ٹیچر پر حملہ کیا وہ طالب علم کا سرپرست تھا۔
فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے اساتذہ کے قتل کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
میکرون نے کہا ’’ہمارے ساتھی کو بچوں کو اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے ہلاک کیا گیا، ہمارا ساتھی ایک دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا ہے۔‘‘
فرانس میں ٹیچر کے قتل کومیکرون نے دہشت گردانہ حملہ قراردیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS