جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چارعدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔
تصادم کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
جموں زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا:'جموں کے بن ٹول پلازہ کے نزدیک ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ تصادم کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔ آپریشن میں پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے حصہ لیا'۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم جمعرات کی علی الصبح قریب پانچ بجے شروع ہوا جس کے بعد قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو ایک گاڑی میں چھپے بیٹھے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کی ابتدائی فائرنگ سے ایس او جی کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا۔
زخمی ایس او جی اہلکاروں کی شناخت کلدیپ راج ساکنہ اکھنور اور محمد اشفاق ملک ساکنہ نیل قاسم بانہال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگجووں کی ابتدائی فائرنگ کے بعد فوجی اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
جموں کے قومی شاہراہ پر تصادم، 4 جنگجو ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS