کورونا سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

0
Image:Hindustan times

حیدرآباد۔ : (یواین آئی) کورونا سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔11دن کے وقفہ کے دوران دو بیٹوں سمیت ماں باپ کی بھی موت ہوگئی۔اس ماہ کی 2تاریخ کو باپ کی موت ہوگئی۔4مئی کو بڑے بیٹے کی موت ہوگئی۔ 11 مئی کو چھوٹے بیٹے کی موت ہوگئی۔ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج 60سالہ ماں کی آج موت ہوگئی۔ایک ہی خاندان کے چار افراد کی کورونا سے موت کے سبب محبوب نگر ضلع کے نیلی کودورو علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS