کجریوال سرکار سے ملے راشن کوایم سی ڈی اسکولوں میں نہیں کیا جا رہا ہے تقسیم:بھاردواج
نئی دہلی (ایس این بی) : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے بدھ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میںکہا کہ آج میں دہلی کے عوام کو میڈیا کے ذریعہ بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی افتتاحی تقریب کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ 19 مارچ کو بی جے پی لیڈروں خاص کر دہلی پردیش صدر ،شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جے پرکاش اور اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین چھیل بہاری گوسوامی نے ایم سی ڈی اسکولوں میں سوکھا راشن کی تقسیم کے لئے بڑے پیمانہ پر اسکیم کا افتتاح کیاتھا۔ ہمارے کونسلر اور نارتھ ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر وکاس گوئل افسران سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے آغاز کے بعد کتنے اسکولوں میں سوکھا راشن تقسیم کیا ہے؟
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت دہلی کے سرکاری اسکولوں اور میونسپل اسکولوں میں بچوں کو روزان ہم مڈ ڈے میل کے اسکیم کے تحت بچوںکو پکاہوا وٹامن سے بھر پور کھانا دیا جاتا تھا کیونکہ کورونا کے سبب ان بچوں کو کھانا مہیا کرنے سے قاصر ہیں، اس لئے دہلی سرکار نے ان بچوں کو پیکیجڈ ڈرائی راشن دینے کی اسکیم شروع کی تھی تاکہ انہیں راشن کا حصہ مل سکے۔ انہوںنے کہا کہ دہلی سرکار نے این ڈی ایم سی کو جو راشن فراہم کیا ہے۔ اب تک انہوں نے یہ راشن صرف ایک اسکول میں تقسیم کیا ہے۔ یہ راشن اس لئے بھی تقسیم کیا گیا کیونکہ انہیں افتتاح کرنا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اس منصوبہ کو بند کر دیا ہے۔ جب ہمارے کونسلروںنے کل یہ ایشو کارپوریشن ایوان میں اٹھایا تو افسر کو یہ جانکاری دینی پڑی کہ خشک راشن کی تقسیم کے لئے ابھی تک کوئی ٹینڈر عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔یہ بہت شرم اور دکھ کی بات ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آتے 700 اسکول ہیں جن میں 4 لاکھ بچے پڑھتے ہیں۔ ان بچوں کا حق مار کر بی جے پی کے زیر اقتدار این ڈی ایم سی 300 بچوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں ۔میں آدیش گپتا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس اسکیم کا افتتاح کیا ہے جس کا ابھی تک ٹینڈر نہیں ہوا ہے اور ابھی تک کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ان 4 لاکھ بچوں کو ڈرائی راشن ملے گا یا نہیںملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ غریبوں کے خلاف ہر طرح سے مہم چلا ئی جا رہی ہے ۔ جتنی بھی پاش کالونیاں ، ان سبھی کے اپنے اپنے وہاٹس ایپ گروپس ہیں ، بی جے پی کے کچھ کارکنان ان وہاٹس ایپ گروپس پر دن رات دن بی جے پی کے لوگوں کے ذریعہ غریبوں کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ کجریوال غریبوں کے لئے بہت کچھ کر رہے ہیں ،اس لئے ملک بھرسے بہت سے غریب لوگ دہلی آ رہے ہیں۔ بی جے پی کواس حقیقت پر شرم نہیں آتی کہ ان کے زیر اقتدار ریاستیں اتر پردیش ، بہار اور ہریانہ ہیں ، وہ اچھے کام کیوں نہیں کرتے ہیں کہ غریب لوگ وہاں سے دہلی نہیں آئیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS