پاکستان میں تین کشتیوں کے ڈوبنے سے 4افراد ہلاک،17 لاپتہ

0
ommcomnews

اسلام آباد : (یو این آئی،ژنہوا) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ریزروائرمیں تین کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور 17 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع کے راگھاگن ڈیم کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز ایک کشتی اس وقت ڈوب گئی جب یہ گہرے پانی میں چلی گئی تھی۔ اس کشتی پر 18 افراد سوارتھے ۔

اس واقعہ کے فوراََ بعد راحت وبچاؤ کارروائیوں کے لئے پہنچی دو کشتیاں بھی ڈیم میں ڈوب گئیں۔ دونوں کشتیوں پر سات بچاؤ اہلکار سوار تھے ۔ بچاؤ ٹیم کے ایک دیگرگروپ نے راحت وبچاؤ کارروائیاں شروع کیں اور چار افراد کو بچا لیا گیا اور چار افراد کی لاشیں برآمد کیں۔بچاؤ ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور اب تک ان کے زندہ رہنے کی امید کم ہے ۔

رپورٹوں میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلی کشتی گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی،جب کہ راحت وبچاؤ کارروائیوں کے لئے پہنچنے والی دو کشتیاں اس لئے ڈوب گئیں کیونکہ اس کے اہلکار تجربہ کار نہیں تھے اور وہ کشتیوں پر قابو پانے میں ناکام رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS