اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے بلوچستان صوبے کی راجدھانی کوئٹہ میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ سے ایک پولیس افسر سمیت چار لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس افسران نے بتایا کہ کوئٹہ واقع سیرینا ہوٹل میں بدھ کی شب تقریباً دس بجکر 15 منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئے دھماکے سے ایک پولیس افسر اور ہوٹل کا ایک حفاظتی گارڈ سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کے روزنامہ ڈان نے پولیس سپرنٹندنٹ طاہر رائے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہوٹل کا محاصرہ کرلیا گیا اور انسداد دہشت گردی دستے کو واقعہ کی ج انچ کے احکام دیئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بلوچستان میں دھماکہ، چار کی موت، 12 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS