جے پور : راجستھان میں 16 جنوری سے شروع ہونے والے کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں تقریبا 4.5 لاکھ ہیلتھ ورکروں کو ویکسین لگائی جائے گی ۔
وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے آج یہاں پریس بریفنگ میں ویکسینیشن کے تعلق سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ 282 سیشن سائٹ پر پہلے مرحلے کی ویکسینیشن ہوگی۔ ویکسینیشن کے لئےمحکمہ صحت نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ ویکسین کا ذخیرہ ہوائی خدمات سے منسلک تین اضلاع جئے پور،ادھے پور اور جودھ پور میں کیا جائے گا۔ یہاں ویکسین کو دو سے آٹھ ڈگری کے درمیان رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ ویکسین اسٹو ر کے تین ریاستی سطح اور سات ڈویژن سطح اور 34 ضلع سطحی ویکسین اسٹور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر2،444 کولڈ چین پوائنٹس میں کام کر رہے ہیں ۔ ہر ضلع میں ایک ویکسین وین بھی دستیاب ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے دوران کسی بھی منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مراکز پر 104 اور 108 ایمبولینسوں کی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی ویکسینیشن کے لئے 5،626 ویکسینیشن ٹیموں کو تربیت دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 3689 سرکاری طبی اداروں اور 2969 غیر سرکاری طبی اداروں کو ویکسینیشن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 3736 طبی اداروں کو کو سیشن سائٹ کے طور پر کوون سافٹ ویئر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ساڑھے چار لاکھ ہیلتھ ورکروں کو لگائی جائے گی کووی شیلڈ کورونا ویکسین
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS