باندہ : (یو این آئی) اترپردیش کے باندا میں پولیس نے کورونا وبا کو کنٹرول میں کرنے کے لئے کووڈ ضابطوں پر عمل نہ کرنے اور کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت مہم چلاکر چار کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور درجنوں کے خلاف جرمانے کی کارروائی کی ہے۔
پولیس کے ترجمان نے آج بتایا کہ کووڈ گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے اورکورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر چاروں لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی ہے ، اور 50 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے 50000 روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کووڈ ضابطوں پرعمل نہ کرنے اور کرفیو کے دوران بلا وجے گھومنے اور ماسک نہ لگانے اورجسمانی دوری برقرار نہ رکھنے پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 500روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کو ماسک لگانے اور معاشرتی دوری برقراررکھنے کی مہم کے لئے متحرک کیا گیا تھا اورکورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انتباہ بھی دیا گیا ہے۔
باندامیں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے چارافراد پرمقدمہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS