سربیا کے مشہور فٹبالر میلیان نے کی خودکشی

0

بلغراد: سربیا کے ایک مشہور فٹبالر میلیان مرداکووِچ نے ڈپریشن سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے 38 سالہ فٹبال کھلاڑی میلیان مرداکووِچ نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے،وہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں مبتلا تھے۔ متعدد فٹبال کلبوں کی جانب سے کھیلنے والے ریٹائرڈ معروف اسٹرائیکر بلغراد کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی دوست کا کہنا تھا کہ میلیان نے بہت زیادہ شراب نوشی شروع کر دی تھی اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔میلیان کی دوست اور سنگر ایوانا اسٹانک کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہو گئے تھے،جس کی وجہ سے انہوں نے خود کشی کر لی۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ کیریئر کے خاتمے پر وہ پیدا ہونی والے مسائل سے نبرد آزما تھے،کیوں کہ فٹبال ہی ان کے لیے سب کچھ تھا،انہوں نے ایجنٹ کے طور پر کام شروع کیا لیکن یہ ایسا کام ہے جس میں کبھی آمدنی ہوتی ہے اور کبھی نہیں،جسکی وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا شکار ہو گئے تھے۔
ایوانا کا کہنا تھا کہ خودکشی سے ایک دن قبل میلیان نے کچھ زیادہ ہی شراب پی لی تھی،مجھے لگا کہ کچھ غلط ہونے کو ہے،اگلی صبح اس نے پھر شراب پی، ایسے میں جب میں نے ایک پستول اس کے سرہانے دیکھی تو میں سناٹے میں آ گئی۔ میں نے روتے ہوئے اس سے کہا کہ پستول یہاں سے ہٹا دے،اور پھراس کی ماں کو بھی فون کر کے بیٹے سے بات کرنے کو کہا۔ ایوانا کے مطابق انھیں اس بات کا اندیشہ تھا کہ میلیان کہیں کچھ کر نہ بیٹھے،میں اپارٹمنٹ ہی میں تھی اور بار بار اس پر نگاہ دوڑا رہی تھی کہ وہ کیا کر رہا ہے،پھر اچانک گولی چلنے کی آواز آئی،میں دوڑ کر باہر گئی اور طبی امداد طلب کی، لیکن وہ مرچکا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS