نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے رکن شوری اور سابق سکریٹری مولانا رفیق احمد قاسمی کا صبح دل کا دورہ پڑنے سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ قلب کے مریض تھے لیکن صحت مندتھے۔ان کی عمر 74 سال تھی،پسماندگان میں چھ بیٹے اورچاربیٹیاں ہیں۔تدفین بعد نمازعصرشاہین باغ قبرستان میں ہوگی۔
مولانارفیق قاسمی کے صاحبزادے اور صحافی انظر الباری نے بتایا کہ چار سال قبل ہارٹ کا معاملہ پیش آیا تھا لیکن وہ صحت مند تھے لیکن آج صبح انہیں دل کا دورہ
پڑا اور الشفاء اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولانا جماعت اسلامی ہند سے قدیم وابستگی رہی ہے اور امیرحلقہ،اترپردیش کےامیر رہے تھے اور
شفیع مونس کی دعوت دہلی آئے اور سکریٹری جماعت اسلامی ہند بنائے گئے جس میں سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ کی حیثیت سے طویل عرصہ تک خدمات انجام دیں۔
مولاقاسمی فی الحال جماعت اسلامی ہند کے مجلس شوری کے رکن تھے۔ انہیں ملی پروگرام میں مدعو کیا جاتا تھا اور وہ بہترین مقرر تھے۔ مولانا رفیق قاسمی دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فضلاء میں تھے اور علامہ ابراہیم بلیاوی کے شاگرد تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور دیوبند کو قریب لانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جماعت اسلامی ہند کے سابق سکریٹری مولانا رفیق قاسمی کا انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS