عمران کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کیا جائے گا: ثناء اللہ

0

اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کو ضمانت کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ مسٹر ثناء اللہ نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر عمران خان پر پورے پاکسان میں فسادات، بغاوت، انتشار پھیلانے اور مسلح حملوں کے الزام میں 24 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ڈان اخبار نے وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایاکہ “ایک ایسا شخص جو روزانہ ملک میں انتشار پھیلاتا ہے ، جو اخلاقی اور جمہوری اقدار کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے اور جو کبھی کبھی اپنے مخالفین کو غدار اور یزیدی کہتا ہے ۔ وہ ایک جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ ڈان کی خبر کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بنی گالہ (ان کی رہائش گاہ کا علاقہ) کے ارد گرد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مسٹر عمران خان کی متوقع آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ہفتہ کو جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا، “این ڈی ایم اے کی درخواست پر، وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے میں آگ بجھانے میں مدد کے لیے فوری طور پر دو ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔ مسٹرشریف کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ڈان کی رپورٹ میں امدادی کارکنوں اور مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شانگلہ، ہری پور، سوات، لوئر دیر اور مہمند سمیت پانچ اضلاع کے جنگلات میں آگ 24 گھنٹے سے زائد وقت سے جل رہی ہے ۔ شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے بتایا کہ بھیانک آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر تیزی سے آس پاس کے جنگلات میں پھیل گئی۔ علاقے بھی آتشزدگی کی زد میں آگیے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS