لکھنؤ : سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور اتر پردیش کے کابینہ وزیرچیتن چوہان ہفتہ کو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔کوویڈ ۔19 کی علامات دکھنے پر وہ جانچ کے لئے حضرت گنج کے شیاما پرساد مکھرجی اسپتال گئے جہاں کورونا ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرنریندراگروال نے بتایا کہ چیتن چوہان کو سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (ایس جی پی جی آئی) کے کوڈ اسپتال میں داخل
کرایا گیا ہے۔ چوہان کے اہل خانہ کے نمونے لئے گئے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ گذشتہ تین دنوں میں لکھنؤ میں کورونا انفیکشن کی رفتارمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 202 نئے کورونا انفیکشن کی
نشاندہی کی گئی ہے۔ریاست میں کوویڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی تعداد اب 35ہزارکو عبورکرچکی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرحکومت
نے جمعہ کی رات دس بجے سے پابندیاں عائد کردی ہیں جس میں اور بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔
سابق ہندستانی کرکٹر چیتن چوہان کو کورونا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS