کولکاتا (یو این آئی) : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) کے سابق ریفری سمنت گھوش کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے سابق فیفا ریفری گھوش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سمنت گھوش کی عمر 70 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ملک میں 1990 کی دہائی کے دوران، گھوش میدان میں اپنے فوری فیصلوں، میچ میں مضبوطی سے کنٹرول اور ہائی پروفائل میچوں کے ہموار انعقاد کے لیے مشہور تھے ۔10 اپریل 1952 کو بنگال میں پیدا ہوئے ، گھوش 1990 میں فیفا ریفری بنے اور 1997 میں ریٹائر ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں پری ورلڈ کپ، پری اولمپکس، اے ایف سی کلب چیمپئن شپ، سیف کپ، جواہر لعل نہرو کپ جیسے اہم مقابلوں میں حصہ لیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد گھوش نے ریفرینگ کوچ اور اے آئی ایف ایف میچ کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
سابق فیفا ریفری سمنت گھوش کا انتقال، اے آئی ایف ایف کا اظہار تعزیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS