رائے پور: چھتیس گڑھ سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا کانگریس کے سربراہ اجیت جوگی کی طبیعت گذشتہ رات پھردل کا دورہ پڑنے کے بعد زیادہ نازک
ہے۔ تقریباً تین ہفتے سے وہ اسپتال میں داخل ہیں اور مسلسل کوما میں ہیں۔ نارائن اسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹر سنیل کھیمکا کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق کئی دنوں سے جوگی کی حالت مستحکم ہونے بعد گذشتہ شام سے پھر خراب ہوگئی اوررات میں ایک بار پھر انھیں دل کا دورہ پڑا۔ ڈاکٹروں نے بڑی کوشش کرکے انھیں کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن (سی پی آر) دیا جس سے ان کی حرکت قلب واپس آئی۔
میڈیکل بلیٹن کے مطابق جوگی کا اس وقت ہارٹ ریٹ،بلڈ پریشراوردیگر وائیٹل پیرامیٹرکنٹرول میں ہے۔ وہ گذشتہ 09 مئی سے مسلسل کوما میں ہیں اور وینٹیلیٹرکے ذریعے سانس لے رہے ہیں۔ ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جوگی 09 مئی کو اپنےرہائشی احاطے میں وہیل چیئر سے ٹہلتے وقت املی کھا رہے تھے۔ اس کا تُخم سانس کی نلی میں پہنچ گئی۔ اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے۔ اسی دوران انھیں ہارٹ اٹیک بھی آیا۔ سنگین حالت میں انھیں فوراً اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تقریباً 74 برس کے جوگی اس وقت ریاست کی مرواہی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔
چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کی طبیعت نازک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS