علی گڑھ :شعبہ ہندی کے سابق چیئرمین پروفیسر مفخر احتشام زبیری کا انتقال ہوگیا ہے۔ پروفیسرایم ای زبیری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم۔ اے (1979) اور پی ایچ ڈی (1995) میں کیا تھا۔پروفیسر زبیری 6 اگست 1984 کو اے ایم یو گرلز کالج میں ہندی کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ ان کو ہندی افسانے اور تقابلی مطالعات میں مہارت حاصل تھی۔ان کی نگرانی میں متعدد طلبا نے تحقیق کی۔ آپ کے متعدد مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوا کرتے تھے۔ پروفیسر زبیری اس وقت اے ایم یو کے شعبہ ہندی کے چیئرمین تھے۔ ان کی صدارت میں عالمی اور قومی متعدد سمینار بھی منعقد ہوئے۔ اور انتظامی امور میں بھی کافی متحرک رہے۔ اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے، اور ان کی مغفرت فرمائے۔
اے ایم یو کے سابق چیئرمین ایم ای زبیری کا انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS